اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا
اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت شروع ہوا تھا اور یہ کارروائی 15 ماہ تک جاری رہی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سزا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے مطابق سنائی گئی ہے اور اس دوران قانونی عمل مکمل طور پر فوجی قوانین کے تحت عمل میں آیا۔






