اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ، میانوالی، سرگودھا اور دیگر قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، پشاور، ایبٹ آباد، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان اور کرم میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں، خصوصاً کراچی، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، لسبیلہ، آوران اور مکران میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بعض مقامات پر بارش اور تیز ہوائیں چلیں، جن سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم کی صورتحال فصلوں، بجلی کے نظام اور روزمرہ سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button