تازہ تریندنیا

ایئر انڈیا کے سی ای او کا احمد آباد حادثے کی ابتدائی رپورٹ پر تبصرہ: سوالات مزید بڑھ گئے، معاملہ پیچیدہ ہو گیا

ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن نے احمد آباد حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ نے وضاحت فراہم کرنے کے بجائے مزید سوالات کو جنم دیا ہے اور اس معاملے کو پہلے سے زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے سے چند لمحے قبل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان فیول کٹ آف سے متعلق غیر واضح گفتگو ہوئی، اور طیارے کے دونوں انجنوں کے فیول سوئچ تقریباً ایک ساتھ بند ہو گئے، تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ایسا کیوں ہوا۔

سی ای او نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں کسی بھی میکینیکل خرابی یا مینٹیننس کی کوتاہی کا ذکر نہیں ہے، اور نہ ہی پائلٹس کی صحت یا رویے سے متعلق کوئی منفی پہلو سامنے آیا ہے، جو کہ ایک مثبت بات ہے۔

دوسری جانب، پائلٹس کی تنظیموں نے اس رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پائلٹس پر خودکشی یا غلطی کے الزامات لگانے کو غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے جذبات کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ احمد آباد سے لندن جانے والی بوئنگ 787 ڈریم لائنر پرواز ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں 241 مسافر اور زمین پر موجود 19 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ بھارتی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) نے اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button