اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا امن معاہدے پر فوری عملدرآمد پر زور، حماس کے فیصلے کو اہم پیش رفت قرار دیا

لندن/غزہ: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے حماس کی جانب سے امریکی امن منصوبے کو تسلیم کیے جانے کو "اہم پیش رفت” قرار دیتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امن معاہدے پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ وقت لڑائی کے خاتمے، یرغمالیوں کی واپسی اور انسانی امداد کی غزہ تک رسائی کے لیے بہترین موقع ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پائیدار امن اور مذاکرات کے لیے کھڑا ہے۔

کیئر اسٹارمر نے اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ٹرمپ کی اُن کوششوں کے حامی ہیں جنہوں نے ہمیں امن کے قریب پہنچایا۔”

واضح رہے کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے، جس کے تحت حماس نے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی، غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے اور اپنے ہتھیار مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

بین الاقوامی برادری کی جانب سے حماس کے اس فیصلے کو خطے میں امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button