انٹرٹینمنٹاہم خبریں

پاک بھارت جنگ، پہلگام واقعے پر بنی فلم کب ریلیز ہو گی؟

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے آپریشن سندور اور مشن پہلگام جیسے پروپیگنڈا فلموں کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھی بھرپور ردعمل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے پر مبنی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ تیار کر لی ہے۔ یہ فلم اپریل 2025 میں پہلگام میں پیش آنے والے پُراسرار فائرنگ کے واقعے پر مبنی ہے، جس میں کم از کم 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بھارت نے اس واقعے کے فوراً بعد بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا اور آپریشن سندور کے نام سے پاکستانی حدود میں جارحیت کی، جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے اور اس معرکے کو ’معرکۂ حق‘ قرار دیا۔

ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ اس حساس موضوع پر مبنی ہے اور اسے پاکستانی سینیما اور ٹی وی پر ریلیز کر کے بھارت کی جانب سے جاری پروپیگنڈا کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس فلم کا مقصد حقیقت کو سامنے لانا اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات کی صحیح عکاسی کرنا ہے۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’بے گناہ‘ فلم کی ریلیز سے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کرنے میں مدد ملے گی اور بین الاقوامی سطح پر حقائق کو اجاگر کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button