اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 917 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 100 انڈیکس بڑھ کر 166,411 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 165,493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں جاری تیزی کی بڑی وجہ ملکی اقتصادی اشاریوں میں بہتری، سیاسی استحکام کی توقعات اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہے۔

سرمایہ کار حلقوں نے موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button