اہم خبریںپاکستانلمحہ با لمحہ

وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا دورہ مکمل کر کے جنیوا روانہ

نیویارک / جنیوا ؛ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا کا دورہ مکمل کر کے جنیوا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جنیوا میں نواز شریف کو اپنے حالیہ امریکا کے دورے سے متعلق آگاہ کریں گے۔ بعد ازاں وہ آج ہی جنیوا سے لندن روانہ ہوں گے، جہاں ان کا تین روزہ قیام متوقع ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیتِ کریمہ سے کیا، اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز پر توجہ دلائی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:

"انہوں نے مشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی، اور دنیا کو درپیش انسانی بحران، ماحولیاتی تبدیلی اور دہشت گردی جیسے مسائل پر موثر آواز بلند کی۔”

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ:

دہشت گردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے

گمراہ کن پراپیگنڈا اور جعلی خبریں عالمی اعتماد کو متزلزل کر رہی ہیں

ماحولیاتی تبدیلی ایک ایسا چیلنج ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے

دنیا بھر میں تنازعات میں شدت آ رہی ہے، جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی کھیل کھیل رہا ہے اور پہلگام واقعے کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button