اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وفاقی حکومت کا بڑا اقدام: سرکاری اداروں میں بہتری اور ملازمین کے لیے مراعاتی پیکیج کی تیاری

اسلام آباد: سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے اہم اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت سرکاری نظام میں بہتری، کارکردگی میں اضافے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لیے متعدد اداروں کے انضمام اور غیر فعال اداروں کے خاتمے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کی شرط شامل کی جائے گی۔ اس ترمیم کا مقصد شفافیت اور احتساب کو فروغ دینا ہے۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے مطابق اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد بہت سے اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں، جس کے باعث کچھ وفاقی اداروں کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ ایسے اداروں کو ختم یا ضم کیا جائے گا تاکہ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد ملازمین کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے جدید دور میں سرکاری مشینری کو سمارٹ اور مؤثر بنانا ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات کے تحت ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک جیسے پُرکشش اختیارات بھی زیر غور ہیں تاکہ ملازمین کو باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ کا موقع ملے۔

گریڈ 1 سے 5 تک کی آسامیوں کو آؤٹ سورس کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس سے حکومت کا پنشن بِل نمایاں حد تک کم ہوگا اور وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کا کہنا تھا کہ یہ سارا عمل ملکی مفاد میں کیا جا رہا ہے تاکہ ایک مؤثر، جدید اور ذمہ دار بیوروکریسی سامنے آ سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button