اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

نیو جرسی؛ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان روابط مستحکم ہو رہے ہیں۔

نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کے مقدمات بھرپور انداز میں پیش کیے، جس سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے اور اس کا اثر امریکا سے تعلقات میں بہتری کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا:

"کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کی دہلیز پر کھڑا تھا، اور آج تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت رجحان دکھا رہے ہیں۔ مہنگائی، شرح سود اور دیگر اہم معاشی اشارے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔”

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنی ذاتی انا کی خاطر عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان کی مشرق سے مغرب تک دنیا بھر میں عزت کی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button