اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری، اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد واپس جا چکے

پشاور (نمائندہ خصوصی) – خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اب تک 6 لاکھ 18 ہزار 193 افغان باشندے اپنے وطن افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے 5 لاکھ 88 ہزار 250 افراد نے رضاکارانہ طور پر سرحد عبور کی، جب کہ 29 ہزار 943 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ ان افراد کو غیر قانونی قیام اور ضروری قانونی دستاویزات کی عدم موجودگی کے باعث واپس بھیجا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق صرف گزشتہ روز کے دوران بھی:

1522 افغان پی او آر (PoR) کارڈ ہولڈرز

180 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز

171 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری
افغانستان روانہ کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل قانونی تقاضوں اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری ہے۔ حکومت اس عمل میں انسانی ہمدردی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نرمی برت رہی ہے، تاہم قانون کی مکمل پاسداری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button