عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور اب جائزے کے لیے مذاکرات کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔
دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل پیش رفت کر رہا ہے، اور عالمی مالیاتی ادارے کے تعاون سے معیشت کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔






