واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے باضابطہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی و عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نیویارک واپس روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔






