اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

ریاض (عرب میڈیا) – سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے مملکت کے مذہبی معاملات میں اعلیٰ ترین اتھارٹی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی تاریخی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر پورے ملک میں فضا سوگوار ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ، مسجد نبوی ﷺ اور مملکت کی تمام مساجد میں نماز عصر کے بعد ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو 1999ء میں مفتی اعظم کے منصب پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ سعودی عرب کے معروف مذہبی ادارے "ہیئۃ کبار العلماء” کے صدر بھی رہے، اور کئی دہائیوں تک فقہی، شرعی اور دینی امور میں رہنمائی فراہم کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے دور میں فتوٰی، تعلیمی اصلاحات، اور عالمی سطح پر اسلامی مؤقف کی وضاحت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی علمی خدمات اور دینی بصیرت کو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری مسلم دنیا میں سراہا جاتا رہا۔

مرحوم کا شمار سعودی عرب کے ممتاز علما میں ہوتا تھا، اور وہ ایک عظیم عالمِ دین، معلم، اور مصلح کے طور پر یاد کیے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button