اہم خبریںدنیا

غزہ جنگ کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن – 24 ستمبر 2025:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات نہایت کامیاب رہی، اور ہم مل کر ایسی چیزوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو ہم نے شروع نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم غزہ کی جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اور ممکن ہے یہ کسی بھی وقت اختتام پذیر ہو جائے۔”

امریکی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو غزہ سے رہا کروایا جائے گا، جبکہ نیٹو کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روسی یوکرین جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "روس کو یوکرین میں جنگ بند کرنا ہوگی، کیونکہ امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔”

صدر ٹرمپ کے ان بیانات کو عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے امریکی کوششوں کا اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم زمینی حقائق کے تناظر میں ان بیانات پر عمل درآمد کا دارومدار آنے والے دنوں میں سامنے آئے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button