اہم خبریںپاکستاندنیا

وزیر اعظم شہباز اور 6 مسلم رہنما کل صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں ان کی ایک بھرپور مصروفیات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، وزیراعظم آج عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی صدر کرسٹالینا جیورجیوا اور چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، شہباز شریف کل بروز منگل سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ نے مسلم ممالک کے ان رہنماؤں کو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل پر ایک مشترکہ اجلاس کی دعوت دی ہے، جس میں مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں خطے میں امن کے قیام کے لیے بات چیت ہوگی۔

کل کے شیڈول میں کویتی وزیراعظم شیخ صباح اور صدر ورلڈ بینک اجے بانگا سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں مالیاتی، اقتصادی پالیسی، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور عالمی ترقیاتی مسائل پر گفتگو متوقع ہے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کلائمیٹ چینج اور دیگر بائیلیٹرل اجلاسوں میں بھی حصہ لیں گے جہاں عالمی ماحولیات اور دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button