اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مجبوری کے باعث حج نہ کرنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے خوشخبری

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کے تحت ان رجسٹرڈ عازمین کو خوشخبری سنا دی ہے جو کسی مجبوری یا عذر کے باعث حج پر روانہ نہیں ہو سکتے۔ پالیسی دستاویز کے مطابق ایسے افراد اب اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں یا کسی اور شخص کو اپنے بدلے حج کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔

وزارت کے اعلامیے کے مطابق اگر کوئی عازم بیماری یا کسی اور سنگین مجبوری کے باعث حج پر نہ جا سکے، تو وہ اپنی جگہ کسی قریبی عزیز کو نامزد کر سکتا ہے یا مکمل رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتا ہے، تاہم اس کے لیے ٹھوس وجہ اور دستاویزی ثبوت دینا لازمی ہوگا۔

فوت ہونے والے رجسٹرڈ حاجی کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جا سکتا ہے، جب کہ بیماری یا دیگر عذر کی صورت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ، وفات کی صورت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ کی کاپی، بینک رسید اور اسٹامپ پیپر پر تحریری بیان دینا ضروری ہوگا۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ تمام درخواستیں متعلقہ ثبوتوں کے ساتھ مکمل ہونی چاہئیں تاکہ متبادل حاجی کی منظوری یا رقم کی واپسی کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

یہ فیصلہ ان ہزاروں عازمین کے لیے راحت کا باعث بنے گا جو اچانک پیش آنے والے حالات کے باعث حج پر روانہ نہیں ہو پاتے اور مالی نقصان کا سامنا کرتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button