اہم خبریںکرکٹکھیل

بھارت کے خلاف حارث رؤف کا شائقین کو 0-6 کا اشارہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حرکت پر کیا کہا؟

اسلام آباد: ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کے "رافیل گرانے” کے اشارے نے جہاں شائقین کو محظوظ کیا، وہیں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی خود کو ردعمل دینے سے نہ روک سکے۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حارث رؤف کی حرکت پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

"حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ!”

انہوں نے مزید کہا:

"کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں، لیکن 6-0 انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا… اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔”

پس منظر

یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے ہوائی جہاز گرنے کا اشارہ کیا، جسے شائقین نے رافیل طیارے سے تشبیہ دی۔ اس منظر کو کیمروں نے قید کر لیا، اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔

سیاسی و عوامی حلقوں میں پذیرائی

حارث کے اس انداز کو نہ صرف مداحوں نے سراہا بلکہ سیاسی حلقے بھی میدان میں آ گئے۔ خواجہ آصف کے طنزیہ اور حب الوطنی سے بھرپور تبصرے نے سوشل میڈیا پر نیا رنگ جما دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button