اہم خبریںدنیا

امریکہ کو سخت پیغام ، ٹرمپ کا بیان مسترد، ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دینگے، امریکا سے مزید 20 سال لڑنے کو تیار، افغانستان

کابل: افغان حکومت نے امریکہ کی جانب سے بگرام ایئربیس کی واپسی کے مطالبے اور ممکنہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دی جائے گی اور اگر ضرورت پڑی تو امریکہ سے مزید 20 سال تک لڑائی کے لیے تیار ہیں۔

افغان وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی آزادی اور علاقائی سالمیت ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے اور ہم کسی بھی معاہدے کے محتاج نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے بیرونی فوج کی موجودگی بحال کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یعقوب مجاہد، جو امارت اسلامیہ افغانستان کے بانی امیر ملا عمر مجاہد کے صاحبزادے ہیں، نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا:

"اگر آپ بگرام ایئر بیس یا دیگر اڈے واپس لینا چاہتے ہیں تو ہم آپ کے خلاف اگلے 20 سال بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔”

اس بیان سے قبل امریکی صدر کی جانب سے افغانستان کو بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے جواب میں طالبان حکومت نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے نائب اول ملا تاجمیر جواد نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ افغان حکومت اپنے نظام کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گی۔

افغان حکومت کا یہ جارحانہ ردعمل خطے میں ایک بار پھر کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے، تاہم طالبان قیادت کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button