اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ
وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا جائیں گے
لندن: وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور غزہ پر ہونے والے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حالیہ حملے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کریں گے۔
لندن میں چار روزہ قیام کے دوران وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران معروف امریکن پاکستانی ساجد تارڑ نے عندیہ دیا کہ وزیراعظم کی سائڈ لائن ملاقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو نیویارک سے روانہ ہوں گے اور 29 ستمبر کو برطانیہ کے راستے وطن واپس پہنچیں گے۔






