پاکستانتازہ ترین

"سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کی نئی قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے”

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3,685 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1,458 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر، اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش کے رجحان کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button