پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 3597 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی ؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوران نمایاں بہتری دیکھی گئی، جہاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا اور مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان غالب رہا۔
ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 3597 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,58,037 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک حوصلہ افزا اشارہ ہے، خاص طور پر موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی رجحانات کے تناظر میں۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 4851 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جب کہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 1,59,337 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مارکیٹ میں اس بہتری کی بنیادی وجوہات میں معاشی استحکام کی توقعات، مالیاتی پالیسی میں تسلسل، اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مضبوط اعتماد شامل ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں بھی مارکیٹ میں مزید بہتری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔






