اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ،6افراد ہلاک

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹا سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے نے فلوریڈا کے لیے پرواز بھری تھی، تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد یہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ جی بی ایوی ایشن لیزنگ ایل ایل سی کے نام سے رجسٹرڈ تھا۔ یہ ایک نجی بزنس طیارہ تھا جو سابق نیسکار ڈرائیور گریگ بفل کی کمپنی کی ملکیت بتایا جا رہا ہے۔
امریکی ایوی ایشن حکام اور مقامی انتظامیہ حادثے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button