اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) — اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔ پمز اسپتال اسلام آباد کی چار رکنی میڈیکل ٹیم جمعرات کی شام سات بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی، تاہم بشریٰ بی بی نے معائنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ ٹیم کو اطلاع ملنے کے بعد 30 منٹ کے اندر جیل پہنچا دیا گیا، جہاں انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک موجود رہ کر معائنے کی کوشش کی، لیکن بشریٰ بی بی نے طبی جانچ سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، خاتون قیدی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہیں وقتاً فوقتاً چکر آتے ہیں اور متلی جیسی علامات رہتی ہیں، تاہم فی الحال وہ معائنہ نہیں کروانا چاہتیں۔ طبی ٹیم رات سوا آٹھ بجے جیل سے روانہ ہو گئی۔

جیل حکام اور میڈیکل ٹیم نے معاملے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button