اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس 1,57,000 کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رجحان برقرار ہے، جہاں مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے اور 100 انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 57 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 1191 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,57,368 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس نے دن کی بلند ترین سطح 1,57,381 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1,56,978 پوائنٹس چھوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1,56,177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ تیزی کی وجہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ممکنہ مثبت حکومتی اقدامات ہیں، جنہوں نے مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ تیزی برقرار رہی تو انڈیکس نئی تاریخی بلندیوں کو بھی چھو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button