اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارش کی زد میں آنے والے شہر

پنجاب:
راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا:
پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان:
ان علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان:
جنوبی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم بارش کی توقع کم ہے۔

سندھ:
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔

شہریوں کے لیے ہدایات

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں۔ خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button