کیچ (بلوچستان): بلوچستان کے علاقے شیر بندی میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ "فتنہ الہند” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں شامل ہیں:
کیپٹن وقار احمد
نائیک عصمت اللّٰہ
لانس نائیک جنید احمد
لانس نائیک خان محمد
سپاہی محمد ظہور
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ پاکستانی افواج بھارتی پراکسی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قوم اپنے ان سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔






