اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت بدستور 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ یکم اکتوبر 2025 تک نافذالعمل رہیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button