اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے ، ہنگامی طور پر بلائی گئی کانفرنس میں شرکت

دوحہ — پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ کریں گے تاکہ ہنگامی طور پر بلائی گئی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں کشیدگی، اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار پہلے سے ہی قطر میں موجود ہیں اور وہ بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتے قبل دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی۔ اس حملے کی پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک نے شدید مذمت کی تھی اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button