اہم خبریںدنیا

ٹرمپ کا قطر کو قریبی اتحادی قرار، اسرائیل کو محتاط رہنے کی ہدایت

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور اسرائیل کو قطر کے حوالے سے بہت محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کو امریکا کا بہترین اور خاص اتحادی قرار دیا اور کہا کہ قطر کے امیر ایک عظیم رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائی کرنی ہے، لیکن انہیں قطر کے ساتھ تعلقات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہ اسرائیلی حملوں کے تناظر میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا پیغام دیں گے، ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے روس پر پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا روس کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے اور یورپی ممالک کو بھی روس پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یورپ روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے، جبکہ امریکا اس پر انحصار نہیں چاہتا۔

ٹرمپ نے بھارت پر بھی روس سے تیل کی خریداری پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا ذکر کیا، جس کا مقصد روسی توانائی پر انحصار کو کم کرنا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button