اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

سیاست کا وقت نہیں، سیلاب متاثرین کی مدد اولین ترجیح ہے: بیرسٹر گوہر

حافظ آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کو ایک طرف رکھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہونا ضروری ہے۔

سیلاب سے متاثرہ دیہات کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت کی امدادی سرگرمیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی متاثر کن نہیں، لہٰذا عوام کو خود آگے آ کر اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ "ہم گزشتہ تین سال سے مسلسل سختیاں برداشت کر رہے ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کے نمائندے کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں،” انہوں نے واضح کیا۔

تنقید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا: "لوگ مجھ پر بے شک تنقید کریں، مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ مجھے بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button