اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمرہ زائرین کی پرواز 24 گھنٹوں میں دو بار ہنگامی لینڈنگ، دونوں طیارے گراؤنڈ

کراچی ؛— لاہور سے جدہ جانے والی عمرہ زائرین کی پرواز کو 24 گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ ہنگامی لینڈنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد دونوں طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے۔

ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق، پرواز پی اے 470 کو گزشتہ رات ائیر بس A320 کے موسمی ریڈار میں فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا جبکہ طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، منگل کی رات 9:15 بجے زائرین کو متبادل طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا، تاہم ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

ائیرلائن حکام کے مطابق، دوسرے طیارے کو بھی احتیاطی طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، اور زائرین کو دوبارہ لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے حوالے سے اعلان جلد متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button