اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج ہو گی

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 2 کی سماعت آج (پیر) کو اڈیالہ جیل میں متوقع ہے، جہاں کیس میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔ کیس میں پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کرانے کا امکان ہے، جب کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہوں پر جرح کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 12 دسمبر 2024 کو اسی مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کی سماعت میں گواہان کی جرح اور بیانات کی روشنی میں کیس میں نئی جہت سامنے آ سکتی ہے، جس سے دفاع اور پراسیکیوشن دونوں کے دلائل کو تقویت مل سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button