اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع نے سینیٹر عرفان صدیقی کی علالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی طبی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی آج ستائیسویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ اجلاس میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہو گا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کی ترامیم پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ان مجوزہ ترامیم میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔






