نئی دہلی (ویب ڈیسک) – بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں نریندر مودی نے کہا:
"دعا ہے کہ یہ بابرکت دن ہمارے معاشرے میں امن اور خوشحالی لے کر آئے۔”
وزیرِ اعظم مودی نے مزید کہا کہ:
"ہمدردی، خدمت اور انصاف کی اقدار ہمیشہ ہماری رہنمائی کریں گی۔”
مودی کا یہ پیغام خطے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔






