اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ: شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہین عدالت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) – اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں دو مرتبہ کیس کال ہونے کے باوجود درخواست گزار یا ان کے وکلا پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے عدم حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواستوں کو خارج کر دیا۔

واضح رہے کہ شبلی فراز اور کنول شوذب نے عدالت کے حکم کے باوجود نام ای سی ایل یا سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button