اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام: افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان حکومت کے حوالے کر دیا۔ اس امداد میں اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ دو ٹرک ادویات بھی شامل ہیں تاکہ متاثرین کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پشاور میں واقع پی ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس میں امدادی سامان حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر، معاونِ خصوصی برائے ریلیف نیک محمد اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے شرکت کی۔

امدادی سامان میں درج ذیل اشیاء شامل ہیں:

500 ٹینٹ (سرد موسم سے بچاؤ کے لیے)

500 فیملی سائز ٹینٹ

1000 ترپال

500 کمبل

1500 رضائیاں

1500 گدے

3000 تکیے

2 ٹرک ادویات

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کی مکمل بحالی تک تعاون جاری رہے گا۔

افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے خیبر پختونخوا حکومت کی اس بروقت امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک "قابلِ تحسین اور انسانیت نواز اقدام” قرار دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button