اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

چکوال: تلہ گنگ میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی

چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تلہ گنگ کے قریب پیش آیا، جہاں اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 27 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو بحال کر دیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button