اسلام آباد / چاغی — سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد، قبائلی بزرگ آصف خان سنجرانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق آصف خان سنجرانی ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی تدفین آج آبائی علاقے چاغی کے قبرستان میں کی جائے گی۔
آصف خان سنجرانی ایک باوقار قبائلی شخصیت اور مقامی سیاسی حلقوں میں اہم مقام رکھتے تھے۔
مرحوم کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنماؤں کی جانب سے صادق سنجرانی اور اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔






