اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر روانہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت، چینی قیادت سے ملاقاتیں طے

اسلام آباد/بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 4 ستمبر تک کے اہم دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو، اقتصادی تعاون، علاقائی صورتحال اور سرمایہ کاری پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات اور خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

بیجنگ میں اہم سرگرمیاں:

عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد فوجی پریڈ میں شرکت

چینی تاجروں، سرمایہ کاروں اور بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں

پاک-چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے مابین "آل ویڈر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button