اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عدالتی کارروائی سخت: شیخ وقاص اکرم کو اشتہاری قرار دے دیا گیا،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو عدالت میں مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی جھنگ میں ایک مقدمہ درج ہے جس میں دفعہ 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ (ATA) سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمے سے متعلق استغاثہ کی رپورٹ عدالت میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز حسین کی جانب سے پیش کی گئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ شیخ وقاص اکرم کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے، تاہم وہ مسلسل غیر حاضر رہے۔ اس سے قبل بھی ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے اب انہیں اشتہاری مجرم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت 16 ستمبر کو مقرر کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اس روز استغاثہ کے شواہد قلمبند کیے جائیں، تاکہ مقدمے کی کارروائی مزید آگے بڑھائی جا سکے۔

یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم ان کی نشست کو اب خالی قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button