اہم خبریںدنیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد جاں بحق، نظام زندگی مفلوج

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک):
مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری شدید موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں نے معمولاتِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

کئی مقامات پر سڑکیں بند اور دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، جس سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق جموں، سانبا، کٹھوعہ، ادھم پور اور راجوری سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں 368 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم اب بھی فعال ہے اور مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم پہاڑی علاقوں میں دشوار گزار راستے امداد کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button