اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پی ٹی آئی میں تنظیمی تبدیلی،سلمان اکرم راجہ کا اہم فیصلہ، عہدہ چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: ممتاز قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل، سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ کل بانی پی ٹی آئی سے باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ ان کی پارٹی سے وابستگی برقرار رہے گی اور وہ حسب سابق پی ٹی آئی کے لیے اپنی قانونی خدمات بلامعاوضہ انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اصولی طور پر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور قانونی میدان میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کے فیصلے پر باضابطہ پالیسی بیان جلد جاری کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی تنظیم نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے، اور پارٹی میں مختلف سطحوں پر نئی ذمے داریاں تفویض کیے جانے کا امکان ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا یہ قدم اس بات کی علامت ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں قانونی جدوجہد کو ترجیح دینا چاہتے ہیں، جبکہ پارٹی کے لیے ان کی خدمات جاری رہیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button