اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

افغان باشندوں کے انخلاء سے ، پراپرٹی مارکیٹ شدید متاثر، قیمتوں میں 90 فیصد تک کمی

کوئٹہ: پاکستان سے افغان باشندوں کے انخلاء کے اثرات بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی پراپرٹی مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں، جہاں متعدد علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں 70 سے 90 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار دہائیوں سے مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی، پشتون آباد اور خروٹ آباد جیسے علاقوں میں افغان باشندے بڑی تعداد میں مکانات خرید کر مقیم تھے۔ اب، حکومتی فیصلے کے بعد افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی شروع ہو چکی ہے اور وہ اپنے مکانات فروخت کر کے روانہ ہو رہے ہیں۔

قیمتوں میں بڑی گراوٹ

پراپرٹی ڈیلرز کے مطابق:

پشتون آباد، سریاب روڈ، مشرقی بائی پاس، خروٹ آباد میں قیمتیں 80 سے 90 فیصد تک گر چکی ہیں۔

کوئٹہ کے وسطی علاقوں میں اگرچہ قیمتیں مستحکم ہیں، لیکن خرید و فروخت نہ ہونے کے باعث مارکیٹ جمود کا شکار ہے۔

کاروباری طبقہ پریشان

پراپرٹی کاروبار سے وابستہ افراد نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے بلکہ بہت سے افراد کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی

واضح رہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے دس کیمپ مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں اور اب تک 85 ہزار سے زائد افغان باشندے واپس افغانستان جا چکے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ واپسی کا عمل قانون کے مطابق اور مرحلہ وار جاری رہے گا، جبکہ سیکیورٹی ادارے اس عمل کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button