لاہور (پی ڈی ایم اے رپورٹ) — صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں مون سون کا آٹھواں اسپیل جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف شہروں میں نمایاں بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جن میں:
گجرات: 126 ملی میٹر
گوجرانوالہ: 75 ملی میٹر
سیالکوٹ: 70 ملی میٹر
مری: 68 ملی میٹر
جہلم: 62 ملی میٹر
بہاولنگر: 38 ملی میٹر
حافظ آباد: 36 ملی میٹر
راولپنڈی: 33 ملی میٹر
بھکر و چکوال: 31 ملی میٹر
دیگر متاثرہ علاقوں میں لاہور، ڈی جی خان، منگلا، شیخوپورہ، سرگودھا، اٹک، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ اور ساہیوال شامل ہیں۔
بارشوں کا تسلسل اور ممکنہ خطرات
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، مون سون سپیل 27 اگست تک جاری رہے گا، جب کہ بالائی پنجاب — خاص طور پر مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال — میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دریاؤں اور ڈیموں کی صورتحال
دریائے سندھ:
تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
کالاباغ، چشمہ اور تونسہ پر پانی کی سطح نارمل
دریائے ستلج:
گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب
سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب
دیگر دریا:
چناب، جہلم اور راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے
ڈیموں کی صورتحال:
تربیلا ڈیم: 100 فیصد بھر چکا
منگلا ڈیم: 75 فیصد بھر چکا
بھارتی ڈیمز:
بھاکڑا: 80 فیصد
پونگ: 87 فیصد
تھین: 85 فیصد
احتیاطی تدابیر کی اپیل
پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 یا متعلقہ ضلعی حکام سے رابطہ کریں۔






