اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بیرسٹر گوہر کا شکوہ: مذاکرات چاہتے ہیں، جیلیں بھر دی جاتی ہیں

"جب ہم تناؤ ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں”، بیرسٹر گوہر – دل کی بات زبان پر لے آئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حالیہ گرفتاریوں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم سیاسی تناؤ کم کرنے کی سنجیدہ کوششیں کر رہے ہوتے ہیں، تو حکومت کی جانب سے نئی گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا، "یہ کیسا انصاف ہے کہ ایک طرف ہم ڈائیلاگ، مفاہمت اور سیاسی استحکام کی بات کرتے ہیں، اور دوسری طرف بانیٔ پی ٹی آئی کے خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے؟”

انہوں نے دل کی بات زبان پر لاتے ہوئے کہا، "کل علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کیا گیا، آج دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ یہ سب کچھ دانستہ طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ بانیٔ پی ٹی آئی کو مکمل طور پر تنہا کیا جا سکے۔”

بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اخبارات تک مہیا نہیں کیے جا رہے، اور انہیں مکمل آئیسولیشن کا سامنا ہے۔ ان کے بقول، "ایسے اقدامات سے سیاسی کشیدگی میں کمی نہیں، بلکہ اضافہ ہو گا۔ عوام کے دلوں میں پہلے ہی غم و غصہ ہے، ایسے واقعات اس میں مزید اضافہ کریں گے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button