اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اوتھل کے قریب المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق، ایک زخمی

حب: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، جبکہ ایک دوسرا اہلکار زخمیوں میں شامل ہے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جبکہ دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار کی جانب جا رہی تھیں کہ فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ اسپتالوں میں لواحقین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ افسوسناک سانحہ ایک بار پھر ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button