اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

نواز شریف کی سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت، وزیراعظم سے جاتی عمرہ میں ملاقات

لاہور (نمائندہ خصوصی) – پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کے بالائی علاقوں میں آنے والے حالیہ سیلاب پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو متاثرہ عوام کی فوری اور بھرپور امداد کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں، متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور حکومتی ردعمل سے آگاہ کیا۔

میاں نواز شریف نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، اور حکومت ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے تمام اقدامات میں تیزی اور شفافیت یقینی بنائے۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، اور دل کھول کر عطیات دے کر اور عملی تعاون سے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button