اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

"حکومتی ہیلی کاپٹر کریش: وقت، مقام اور تفصیلات سامنے آ گئیں”

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع مہمند کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس نے واقعے میں تمام افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10:30 بجے باجوڑ کے لیے روانہ ہوا، لیکن تقریباً 12 بجے کے قریب اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ طویل تلاش کے بعد شام 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ضلع مہمند کے قریب پہاڑی علاقے میں کریش پایا گیا۔

حادثے کا مقام تقریباً 8 ہزار میٹر بلندی پر واقع ہے اور وہاں کوئی آبادی موجود نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہداء کی فوری شناخت ممکن نہیں تھی، تاہم ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے لاشیں نکال کر پشاور منتقل کر دی گئی ہیں۔

حکومت خیبرپختونخوا نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button