نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز شبمن گل کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر انہیں ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ شبمن گل کو روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، جس کے بعد ٹیم نے انگلینڈ میں 2-2 کی سیریز برابر کرائی ہے۔
شبمن گل کی فیلڈ میں کارکردگی اور قیادت نے سلیکٹرز کے دل جیت لیے ہیں، جس کی وجہ سے اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹی 20 فارمیٹ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ علاوہ ازیں، انہیں آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے بھی کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ کی قیادت میں نئی صف بندی کا اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد ٹیم کو مستقبل میں مزید مضبوط اور منظم بنانا ہے۔






