اہم خبریںدنیا

78ویں یومِ آزادی پر امریکا کی مبارکباد

واشنگٹن / اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور پاک-امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا پاکستان کی انسداد دہشت گردی، تجارت اور خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مارکو روبیو نے معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے تاکہ دونوں اقوام کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہا:

"ہم اس شراکت کو مضبوط بنا کر دونوں اقوام کے عوام کے لیے ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔”

امریکی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات آنے والے دنوں میں مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھرپور جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ 78واں جشنِ آزادی منا رہا ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button